بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان کی پرویز الہٰی، مونس الہٰی کو اہم ہدایات

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی اور مونس الہٰی کی ملاقات ہوئی، جس میں انہوں نے اہم ہدایات دیں۔

ملاقات کے دوران پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں اور عوام کے مسائل کے حل کے لائحہ عمل پر گفتگو کی گئی، عمران خان نے احساس پروگرام، صحت انصاف کارڈ اور دیگر فلاحی پروگرام شروع کرنے کی ہدایت کی۔

ایوان نےکثرت رائے سے ڈپٹی اسپیکر کےخلاف تحریک عدم اعتماد کی قرار داد منظور کرلی۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ہمارے فلاحی پروگراموں کو نظر انداز کیا۔

عمران خان نے کہا کہ بلا تاخیر فلاح عامہ کے پروگراموں کو آگے بڑھایا جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ احساس پروگرام، صحت انصاف کارڈ اور دیگر پروگرامز کو تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.