منگل 14؍شعبان المعظم 1444ھ7؍مارچ 2023ء

عمران خان کی وارنٹ منسوخی کی درخواست مسترد ہونے کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں وارنٹ گرفتاری منسوخی کی درخواست مسترد ہونے کا فیصلہ اسلام ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

ایڈیشنل سیشن جج کا گزشتہ روز کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔

عمران خان کی جانب اسلام آباد ہائی کورٹ سے وارنٹ منسوخ کرنے کی استدعا کی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان نے اپنے وکیل کے ذریعے درخواست دائر کی۔

عمران خان کے وکیل نے درخواست آج ہی سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت میں 10 بجے تک وقفہ کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ عدالت نے 28 فروری کو عدم پیشی پر عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کیے تھے۔

گزشتہ روز عدالت نے عمران خان کی وارنٹ منسوخی کی درخواست مسترد کر دی گئی تھی اور ان کے وارنٹ برقرار رکھنے کا فیصلہ جاری کیا تھا۔

28 فروری کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرانے کے لیے اسلام آباد پولیس اتوار کو لاہور گئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.