بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان کی نااہلی کیلئے درخواست پر سماعت آج ہوگی

سابق وزیراعظم عمران خان کو کاغذات نامزدگی میں اپنی مبینہ بیٹی ٹیریان جیڈ وائٹ کو چھپانے پر نااہل قرار دینے کی درخواست پر سماعت آج ہو گی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی نااہلی درخواست قابل سماعت ہونے پر پٹیشنر وکیل سے دوبارہ دلائل طلب کر رکھے ہیں۔

اسلام آباد کے شہری محمد ساجد نے عمران خان کی نااہلی کے لیے درخواست دائر کی ہے۔

درخواست میں شہری نے موقف اپنایا کہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں معلومات چھپائی ہیں، عمران خان جانتے ہیں ٹائیریان سے متعلق ان کے خلاف ثبوت موجود ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.