بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی سے اغوا ہوئی لڑکی پنجاب سے بازیاب

کراچی میں سرجانی ٹاؤن کے علاقے سے 15 ستمبر کو اغوا ہونے والی 12 سالہ لڑکی کو پولیس نے پنجاب کے شہر لودھراں سے بازیاب کروا لیا۔

پولیس کے مطابق سرجانی ٹاؤن سیکٹر 35 سی سے15 ستمبر کو لاپتہ ہونے والی 12 سالہ لڑکی کو سرجانی تھانے کی انوسٹی گیشن پولیس نے بنجاب کے شہر لودھراں میں کارروائی کرکے بازیاب کرایا۔

لڑکی کو 25 سالہ ملزم شہباز نے شادی کرنے کی غرض سے اغوا کیا تھا۔

پولیس کی کارروائی کے دوران ملزم شہباز فرار ہوگیا تاہم ملزم کے بھائی سمیت 4 رشتہ داروں کو پولیس نے اغوا میں ملوث ہونے کے شبہ میں گرفتار کرلیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.