بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ڈالر نیچے، روپیہ اوپر جانے لگا

امریکی ڈالر ایک بار پھر اپنی قدر کم کر رہا ہے اور اس کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ہو رہا ہے۔

آج صبح کاروبار کے آغاز سے ہی ڈالر کے زوال کا سفر شروع ہوا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 15 پیسے سستا ہونے کے بعد 237 روپے 50 پیسے کا ہو گیا ہے۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 6 روپے 40 پیسے سستا ہونے کے بعد 238 روپے کا ہو گیا۔

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر عدم استحکام کا شکار ہے، جس کی قدر کسی دن بڑھ رہی ہے تو کسی دن اچانک کم ہو جاتی ہے۔

ادھر آج کاروباری ہفتے کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 345 پوائنٹس اضافے کے بعد 40965 پر آ گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.