چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 70ویں سالگرہ سوشل میڈیا پر تاحال موضوعِ بحث بنی ہوئی ہے۔
سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے 5 اکتوبر کو اپنی 70ویں سالگرہ منائی، اس دوران اُن کے کیک کاٹنے اور کھانے کے انداز پر جہاں خوب تبصرے ہوئے وہیں اب سوشل میڈیا پر ’آئی کے‘ کے سالگرہ کے کیک کی قیمت سے متعلق تبصرے کیے جا رہے ہیں۔
سوشل میڈیا کے مخلتف پلیٹ فارمز پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ عمران خان نے اپنی 70ویں سالگرہ پر 2 پونڈ کا، بلیک فاریسٹ کیک کاٹا جس کی قمیت صرف 2 ہزار روپے تھی۔
اگر اس دعوے کا دیگر حکمرانوں کی جانب سے سالگرہ پر کاٹے جانے والے کیک کے ساتھ مقابلہ کیا جائے تو عمران خان کی سالگرہ کا کیک کافی سستا تھا۔
عمران خان کی جانب سے کاٹے گئے کیک پر دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔
کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ یہ کیک 2000 کا بھی نہیں ہے جبکہ کچھ کا تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اب اتنا بھی نہ چھوڑو کہ جھوٹ ہضم ہی نہ ہو سکے.
Comments are closed.