بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان کی حکومتی خارجہ پالیسی پر تنقید، مریم نواز کا ردّ عمل

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے عمران خان کے پی ڈیم ایم سے متعلق تازہ بیان پر ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

مریم نواز شریف نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کیا ہے۔

مریم نواز کا سابق وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ کیا آپ کو ذرا سی بھی شرم آتی ہے؟ اپنی چھوٹی موٹی سیاست کو ایک طرف رکھنے اور پاکستانیوں کی طرح جواب دینے کے بجائے آپ اپنے ہی ملک پر کھلم کھلا حملہ کرنے نکلے ہیں؟ آپ جیسا چھوٹا اور متعصب شخص میں نے کبھی نہیں دیکھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل عمران خان نے امریکی صدر کے پاکستانی ایٹمی پروگرام سے متعلق دیے گئے بیان پر اتحادی حکومت  (پی ڈی ایم) پر تنقید کی تھی۔

پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے امریکی صدر جوبائیڈن کے پاکستانی ایٹمی پروگرام سے متعلق دیے گئے بیان پر ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ میری سب سے بڑی پریشانی یہ ہے کہ یہ حکومت ہمیں معاشی تباہی کی طرف لے جانے اور اپنے لیے NRO2 کے ذریعے وائٹ کالر مجرموں کو ملک کو لوٹنے کا لائسنس دینے کے ساتھ ہماری قومی سلامتی پر بھی مکمل طور پر سمجھوتہ کر رہی ہے۔

عمران خان کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ بائیڈن کا بیان امپورٹڈ حکومت کی خارجہ پالیسی اور اس کے ’امریکا کے ساتھ تعلقات کی بحالی‘ کے دعووں کی مکمل ناکامی کو ظاہر کرتا ہے، کیا یہ امریکا کے ساتھ تعلقات کا ’ری سیٹ‘ ہے؟ اس حکومت نے نااہلی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.