بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان کی بطور سیاستدان کی گئی پہلی تقریر

پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئر مین، عمران خان کی بطور سیاستدان کی گئی پہلی تقریر سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے۔

آج سابق حکمراں جماعت، پاکستان تحریک انصاف اپنا 26واں یومِ تاسیس منا رہی ہے، اس موقع پر پارٹی کے رہنماؤں کی جانب سے سوشل میڈیا پر متعدد پوسٹس کی جا رہی ہیں جس میں عمران خان سمیت پارٹی کے حامیوں کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

ایسے میں پاکستان تحریک انصاف کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ سے عمران خان کی 1996ء میں بطور سیاستدان کی جانے والی پہلی تقریر شیئر کی گئی ہے۔

سابق وزیر اعظم عمران خان اس تقریر میں اپنا گلا بیٹھ جانے کی شکایت کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف آج اپنا 26واں یومِ تاسیس منا رہی ہے۔

عمران خان ہر بار کی طرح، اپنی اس پہلی تقریر کے دوران بھی، ہر تقریر اور ہر جلسے سے خطاب کے دوران دُہرائے جانے والے جملے، سنیں ذرا، 5 منٹ میری بات سُنیں، خاموش ہو جائیں، خاموشی، میری بات سُن لیں، میں سمجھتا ہوں جیسے جملے بولتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.