پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار کرنے کیلئے بلوچستان پولیس کی ٹیم لاہور روانہ ہوگئی۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کی ٹیم عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری لےکر روانہ ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پولیس ٹیم میں ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں 3 افسران شامل ہیں۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سے روانہ ہونے والی پولیس ٹیم کل لاہور پہنچے گی۔
واضح رہے کہ کوئٹہ کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ اوّل نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔
عدالت نے حکم دیا کہ عمران خان کو گرفتار کرکے عدالت کے روبرو حاضر کیا جائے۔
عمران خان پر اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کا مقدمہ بجلی روڈ تھانہ میں درج ہے۔
Comments are closed.