جمعرات 16؍شعبان المعظم 1444ھ9؍مارچ 2023ء

میسی اور ایمباپے کی ٹیم پی ایس جی چیمپینز لیگ سے باہر

دنیائے فٹبال کے بڑے نام لیونل میسی اور ایمباپے کی ٹیم پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) چیمپیئنز لیگ سے باہر ہو گئی۔

راؤنڈ آف سکسٹین کا سکینڈ لیگ بائرن میونخ نے دو گول سے جیت کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی، اے سی میلان اور ٹوٹنہم ہوٹسپر کا سیکنڈ لیگ برابر،  ایگری گیٹ پر میلان فائنل ایٹ میں پہنچ گئی۔

چیمپیئنز لیگ راؤنڈ آف سکسٹین کے سکینڈ لیگ میں بائرن اور پیرس سینٹ جرمین کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا، پہلے ہاف میں دونوں جانب سے گول بنانے کی کوششیں کارگر نہ ہو سکیں۔

دوسرے ہاف میں بائرن کا پلڑا بھاری رہا، 61ویں منٹ میں چوپو موٹنگ نے پہلا گول داغا، 89ویں منٹ میں نیبرے نےگول بنا کر بائرن کی کوارٹر فائنل تک رسائی یقینی بنا دی۔

بائرن نے میچ 0-2 سے جیت لیا، اور ایگری گیٹ پر 0-3 کی برتری کے ساتھ فائنل ایٹ میں پہنچ گئی۔

ایک اور میچ میں اے سی میلان اور ٹوٹنہم ہوٹسپر کے درمیان سکینڈ لیگ میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا، لیکن اے سی میلان نے ایگریگیٹ پر 0-1 کی برتری کے ساتھ کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.