پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو ڈاکٹروں نےسیاسی سرگرمیوں میں شرکت کے لیے گرین سگنل دے دیا۔
ذرائع کے مطابق عمران خان پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابی جلسوں میں شرکت کریں گے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کل انتخابی مہم کے لیے اپنے سیاسی لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
ذرائع کے مطابق کارکنوں اور رہنماؤں کو پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابی جلسوں کے لیے شیڈول کی تیاری کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال 3 نومبر کو پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا، جس میں پی ٹی آئی چیئرمین زخمی ہوئے تھے۔
واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور پی ٹی آئی چیئرمین و دیگر رہنماؤں سمیت 13 افراد زخمی ہوئے تھے۔
فائرنگ کرنے والے شخص کو بعد میں کنٹینر کے قریب سے پکڑ لیا گیا تھا جس نے عمران خان پر فائرنگ کا اعتراف بھی کیا۔
Comments are closed.