بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان کو پتا ہے کھیل ایکسپوز ہوچکا ہے، مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کو پتا ہے کہ اُس کا کھیل ایکسپوز ہوگیا ہے۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں مریم اورنگزیب نے عمران خان کے خطاب پر ردعمل دیا اور کہا کہ عمران خان تم عوام اور ریاست کے مجرم ہو۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مریم نواز کی عمران خان کے بارے میں رائے بالکل درست ہے۔

انہوں نے کہا کہ آڈیو لیکس کے بعد عمران خان کا امپورٹڈ حکومت اور سازش کا ڈرامہ ٹھس ہو گیا، پی ٹی آئی چیئرمین کو پتا ہے کہ اُس کا کھیل ایکسپوز ہو چکا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ عمران خان تم جیسے جھوٹے سازشی فتنے کو عبرت کا نشان بنانا چاہیے، تم فارن ایجنٹ اور ملک کے خلاف امپورٹڈ سازش ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ تم نے آئین، قومی سلامتی اور کشمیر سے غداری کی، اب ملک کی حقیقی آزادی فارن ایجنٹ اور غدار سے نجات ہے۔

 مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ عمران خان رات کو پاؤں پکڑتے ہیں، روتے، چیختے اور  معافیاں مانگتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.