ہفتہ 29؍شوال المکرم 1444ھ20؍مئی 2023ء

عمران خان کو پاکستان کے سفارتی تعلقات خراب کرنے کا حق نہیں، ملک محمد احمد خان

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ عمران خان کو پاکستان کے سفارتی تعلقات خراب کرنے کا حق نہیں۔

لاہور میں عطا تارڑ کے ہمراہ نیوز کانفرنس میں ملک محمد احمد خان نے کہا کہ جمہوری رویے رکھنے والوں کو قطعی گرفتار نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جن پارٹی ارکان کا 9 مئی کے واقعات سے تعلق نہیں وہ گرفتار نہیں ہوئے، عمران خان نے پاکستان کی معیشت اور سیاست تباہ کی۔

ملک محمد احمد خان نے مزید کہا کہ عمران خان کی امریکی رکن کانگریس کے ساتھ آڈیو لیکس قابل تشویش ہے، پی ٹی آئی چیئرمین امریکی رکن کانگریس سے مدد کا کہہ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے آپ ریاستی اداروں پر حملہ آور ہوتے ہیں، ہمارے فخر کو جلاتے ہیں جب قانون حرکت میں آتا ہے تو بیرون ملک فون کرتے ہیں۔

ن لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے سفارتی تعلقات کو خراب کرنے کا آپ کو حق حاصل نہیں، آپ کی پھیلائی کی گئی نفرت کو عوام تسلیم نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنی تقریروں میں لوگوں کی ذہن سازی کی، اعجاز چوہدری بیٹے سے کہتا ہے کہ ہم نے گملا تک نہیں چھوڑا، پی ٹی آئی کی دو خواتین کی باتیں سن کر سر شرم سے جھک گیا۔

ملک محمد احمد خان نے کہا کہ عمران خان کا فوج سے جھگڑا صرف اپنی حمایت حاصل کرنے کےلیے تھا کہ فوج نیوٹرل نہ ہو۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.