وزیراعظم عمران خان کو عراق کے وزیراعظم نے ٹیلی فون کیا، وزیراعظم نے پارلیمانی انتخابات میں عراقی حکومت کی کامیابی کیلئے نیک خواہش کا اظہار کیا۔
عمران خان نے کہا کہ امید ہے عراق میں جمہوریت اور جمہوری ادارے مزید مضبوط ہوں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ ماہ ہونے والی بغداد کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر عراق کے وزیراعظم کو مبارکباد بھی دی۔
دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری و دیگر امور پر دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.