pinay love www gogol ecom thai escort thailand kills me makes me feel alive 1 thing 2 do 3 words 4 you looking for a partner in crime

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی میں آج دوپہر 2 تا 3 بجے بارش کا امکان

محکمۂ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں آج بھی دوپہر 2 سے 3 بجے کے دوران بارش متوقع ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محکمۂ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز نے بتایا ہے کہ کراچی میں آج اور کل بھی بارش کا امکان ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کراچی میں 27 ستمبر کو ایک اور اسپیل داخل ہونے کا امکان ہے، جس کی وجہ سے 27 سے 30 ستمبر تک شہرِ قائد میں بارش کا امکان رہے گا۔

محکمۂ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ ملک اور صوبہ سندھ کے سب سے بڑے شہر کراچی میں آج دوپہر سے تھنڈر سیلز بننے کا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے۔

ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق شہر میں آج بھی نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ رہے گا۔

واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ روز ہونے والی تیز بارش سے اربن فلڈنگ کی صورتِ حال پیدا ہوئی تھی۔

شہر میں جمع ہونے والا برساتی پانی بھی اتر گیا لیکن سڑکوں کے کنارے اب بھی پانی جمع ہے۔

برسات سے شہر کے مختلف علاقوں میں فیڈرز ٹرپ ہونے کے باعث معطل ہونے والی بجلی بھی بحال ہوگئی ہے۔

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کو سیاہ رنگ کے بادلوں نے اپنے نرغے میں لے لیا اور شہر بھر میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش شروع ہو گئی۔

محکمۂ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 70 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، نارتھ کراچی میں 49 اعشاریہ 2 ملی میٹر، اولڈ ایئر پورٹ میں 19 اعشاریہ 2 ملی میٹر، سعدی ٹاؤن میں 16 اعشاریہ 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق مون سون سسٹم کو بحیرۂ عرب سے ملنے والی نمی کے باعث تقویت ملی ہے۔

محکمۂ موسمیات نے کراچی، حیدر آباد، ٹھٹھہ، سکھر، لاڑکانہ، دادو اور نواب شاہ میں 23 سے 25 ستمبر تک بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.