بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان کو ابھی کچھ ہفتے اور تڑپنے دیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کو ابھی کچھ ہفتے اور تڑپنے دیں، ہم اس کو عدالتوں میں بھی لے کر جائیں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ جو زبان یہ شخص استعمال کر رہا ہے، وہ ہم نے کبھی استعمال کی اور نہ ہی کریں گے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے خواجہ آصف کو عمران فوبیا کا شکار ذہنی مفلوج شخص قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سبکدوش چیف کو اتنا وقت ملنا چاہیے کہ احترام کے ساتھ اپنے جوانوں سے انٹرایکشن جاری رکھ سکے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ آرمی چیف کے بیان سے ابہام دور ہوا ہے، 5 ناموں میں سے کسی کو بھی تعینات کیا جاسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 5 ناموں سے باہر سے بھی ماضی میں لوگ تعینات کیے گئے، سب تھری اسٹارز جنرل اس کے لیے اہل ہیں۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ وزیر دفاع ہونے کی حیثیت سے فوج کے خلاف چلنے والی مہم میں فوج کا دفاع کروں گا۔

وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کے نئے قانون میں وفاقی کابینہ کو حاصل استثنیٰ ختم کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں سیاسی ورکرز کی روایات کا بھی پاس ہے، ہم سیاسی انتقام لینے کی کوشش نہیں کریں گے، لیکن یہ بندہ کہیں سے سیاستدان نہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ عمران کا سوشل میڈیا پر بھی مقابلہ کریں گے اور عدالتوں میں بھی لے کے جائیں گے، یہ مسلسل چوکیداروں کو تنقید کا نشانہ بناتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی آڈیو لیک میں نے خود نہیں سنی، لیکن اس میں ریاست کے خلاف کوئی عنصر نہیں ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کی آڈیو لیک میں پاکستان کے خلاف سازش ضرور ہوئی ہے، پی ٹی آئی سربراہ کی گفتگو سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے، ادارے نیوٹرل ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں ایسے لوگوں کو ماضی میں بھی مسلط کیا جاتا رہا ہے، ہمارے ادارے، فوج، عدلیہ، پارلیمنٹ اور میڈیا آئین کے مطابق کام کر رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.