جمعہ22؍ربیع الثانی 1444ھ 18؍نومبر 2022ء

عمران خان کل دھرنے یا جلسے کا اعلان کریں گے؟

پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین، سابق وزیرِ اعظم عمران خان لانگ مارچ کے سلسلے میں کل راولپنڈی میں دھرنے یا جلسے کا اعلان کریں گے۔

ذرائع کا یہ بات بتاتے ہوئے کہنا ہے کہ تحریکِ انصاف کی جانب سے مارچ کے حوالے سے مطالبات کی منظوری کے لیے مختلف آپشنز پر غور جاری ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ راولپنڈی میں قافلوں کے پڑاؤ کے لیے مختلف مقامات زیرِ  غور ہیں۔

پاکستان تحریکِ انصاف کے لانگ مارچ میں سابق وزیرِ اعظم عمران خان پر حملے کے واقعے کے دوران فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے معظم گوندل کی پوسٹ مارٹم رپورٹ ’جیو نیوز‘ نے حاصل کر لی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے تجویز دی جا رہی ہے کہ راولپنڈی پہنچ کر مطالبات کی منظوری کے لیے حکومت کو ڈیڈ لائن دی جائے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں نے تجویز دی ہے کہ جب تک حکومت قبل از وقت انتخابات کا اعلان نہیں کرتی دھرنا دیا جائے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پارٹی رہنماؤں کی تجاویز پر آج لاہور کے زمان پارک میں مزید مشاورت ہو گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.