پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ ہماری اسمبلی میں بہت باریک اکثریت تھی، ہمارا جبری گمشدگی کا بل اسمبلی سے منظور ہوا لیکن سینیٹ میں پھنس گیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیریں مزاری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان صاحب ’قوم‘ کے لاڈلے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے کسی پر غداری کا مقدمہ نہیں کیا، جو صحافی گرفتار ہوئے خان صاحب نے ان کو فوری طور پر رہا کروایا۔
شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ تبدیلیاں کرنے کی ہماری اکثریت نہیں تھی، لوگ جس طرح خان صاحب کے ساتھ کھڑے ہیں دو تہائی تو کیا الیکشن میں سوئپ کریں گے۔
Comments are closed.