پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان پی ٹی آئی کارکنوں سے ویڈیو لنک پر خطاب کررہے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم جب اقتدار میں آئے تو اس وقت ملک بہت مشکل میں تھا، یہ لوگ پاکستان کو خسارے میں چھوڑ کر گئے تھے۔
عمران خان نے کہا کہ ہمارے اقتدار میں آنے کے بعد ہی کورونا آگیا تھا، جس کے باعث ہمیں مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑا، مگر ہم نے پھر بھی ملک کی معیشت کو سنبھالا اور اسے آگے کی طرف لے کر گئے۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ فیٹف سے نکلنے کے لیے سب نے مل کر جدوجہد کی تھی اسی وجہ سے پاکستان فیٹف کے مسئلے کو حل کرپایا ہے، اس کے لیے حماد اظہر نے بڑی کوششیں کی ہیں۔
Comments are closed.