وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ عمران خان کا کوئی ذریعہ معاش نہیں تو ڈھائی سو کینال کے گھر میں کیسے رہ رہے ہیں؟ عمران خان کے ساتھ وزیر اعظم ہاؤس میں عارف نقوی کی تصاویر سوالیہ نشان ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ ڈھائی سو ملین ڈالر کی منی لانڈرنگ میں ملوث کیسے صادق اور امین ہوسکتا ہے؟ میں اس شخص کا چھوٹا سا مقدمہ سامنے رکھنا چاہتا ہوں، لوگ کہتے ہیں عمران خان کا کوئی ذریعہ معاش نہیں، لوگ کہتے ہیں کہ عمران خان 200 کنال کے گھر میں رہتے ہیں، ہم کہتے ہیں کہ کیسے کوئی ذریعہ معاش نہیں ہے؟
مصدق ملک نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں عارف نقوی میرے سپورٹر ہیں، یہ وہی عارف نقوی ہیں جن کو امریکا میں منی لانڈرنگ پر 290 سال قید سزا کا عندیہ دیا گیا ہے، جسے 290 سال کی سزا کا عندیہ دیا ہوا ہے وہ وزیر اعظم ہاؤس میں بیٹھا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کہتا ہے کہ عارف نقوی انہیں پیسے دیتا ہے، فنانشل ٹائمز نے ممنوع فنڈنگ کو بے نقاب کیا۔
مصدق ملک نے کہا کہ آئی ایم ایف کا پروگرام اس وقت 1100 ارب ڈالر پر چل رہا ہے۔
Comments are closed.