ہفتہ 25؍شعبان المعظم 1444ھ18؍مارچ 2023ء

عمران خان کا پیشی پر جاتے ہوئے راستے سے ویڈیو پیغام

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے لاہور سے اسلام آباد عدالت میں پیشی کے لیے جاتے ہوئے راستے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا۔

عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے گرفتار کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے، اسلام آباد کی عدالت جا رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے راستے میں ایک حادثے کے باعث کچھ تاخیر ہو گئی۔

عمران خان نے کہا کہ مجھے گرفتار کرنا لندن پلان کا حصہ اور نواز شریف کا مطالبہ ہے، اس سے ان کی بدنیتی ثابت ہوتی ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ نواز شریف کا مطالبہ ہے کہ مجھے جیل میں ڈالا جائے تاکہ الیکشن میں حصہ نہ لے سکوں۔

انہوں نے کہا کہ میں قانون کی حکمرانی کو مانتا ہوں، معلوم ہونے کے باوجود کہ گرفتار کر لیا جائے گا پھر بھی جارہا ہوں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میں پہلے بھی اسلام آباد جا رہا تھا تو میرے گھر پر حملہ کیا گیا، گھر پر حملہ کرنے کا مقصد مجھے گرفتار کرنا تھا عدالت پیش کرنا نہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.