وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب کی سیاسی ٹیم کو بلدیاتی الیکشن کی تیاری کا حکم دے دیا۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پنجاب کے بلدیاتی نظام اور مسودہ قانون کے بارے میں اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزیر اسد عمر، صوبائی وزیر بلدیات محمود الرشید، وزیر صنعت پنجاب میاں اسلم اقبال، وزیر قانون راجہ بشارت اور مسلم لیگ ق کی جانب سےمونس الہٰی اور طارق بشیرچیمہ نے شرکت کی۔
اس موقع پر وزیراعظم کو نئے بلدیاتی نظام کے نکات پر بریفنگ دی گئی۔
عمران خان نے نئے نظام پر مزید غور کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دیہی اور شہری تقسیم کو مدنظر رکھ کر اقدامات کیے جائیں۔
پنجاب کے نئے بلدیاتی نظام کی منظوری مزید مشاورت اور غور و حوض کے لئے موخر کردی گئی، اتحادی قیادت آئندہ دو سے تین روز میں دوبارہ سرجوڑ کر بیٹھے گی۔
Comments are closed.