وزیراعظم عمران خان نے سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کی کورونا سے جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز بھارت کے سابق وزیراعظم کا کورونا وائرسٹ ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انھیں نئی دلی کے ایک اسپتال میں داخل کروادیا گیا تھا۔
ان کی صحتیابی کے لیے وزیراعظم عمران خان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں اور انھوں نے خود کو گھر ہی میں علیحدہ کرکے قرنطینہ کرلیا ہے۔
Comments are closed.