پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے فواد چوہدری کی گرفتاری پر ان کی اہلیہ حبا چوہدری کو فون کیا ہے۔
عمران خان نے فواد چوہدری کی اہلیہ سے ان کے شوہر کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
عمران خان نے فواد چوہدری کے اہلِ خانہ سے مکمل یکجہتی کا اظہار بھی کیا ہے۔
رہنما پی ٹی آئی فوادچوہدری کی اہلیہ حبا نے جیونیوز سے گفتگو میں بتایا کہ عمران خان نے مجھے پرسنل نمبر سے کال کی اور میری حوصلہ افزائی کی۔
حبہ چوہدری نے کہا کہ عمران خان نےکہا آپ پریشان بالکل نہ ہوں ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں، یہ ہمیں پریشرائز کرنے کی کوشش کر رہےہیں۔
اہلیہ فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے مجھے کہا کہ میرا نمبر آپ کے پاس ہے، کوئی بھی مسئلہ ہو تو کال کریں۔
انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے کہا کہ یہ معاملہ ذاتی طور پر دیکھ رہے ہیں،ہائیکورٹ میں اپیل دائر کردی ہے۔
حبا چوہدری نے پرسنلی فون کرنے اور فیملی کا خیال رکھنے پر عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔
اس کے علاوہ ذرائع کے مطابق فواد چوہدری کی گرفتاری کے بعد عمران خان نے پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کی ہے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان نے کہا ہے کہ فواد چوہدری تحریک انصاف کے ہراول دستے کے کارکن ہیں۔
عمران خان کا کہنا ہے کہ فواد کی گرفتاری کے بعد کوئی شک نہیں کہ پاکستان میں قانون کی حکمرانی نہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کو لاہور سے اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا گیا ہے۔
فواد چوہدری کے خلاف مقدمہ گزشتہ رات تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا، ان پر مقدمہ سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کی درخواست پر درج کیا گیا۔
مقدمے کے متن میں تحریر ہے کہ فواد چوہدری نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن کی حیثیت ایک منشی کی ہوگئی ہے، جو لوگ نگراں حکومت میں لگ رہے ہیں ان کا سزا ہونے تک پیچھا کریں گے۔
Comments are closed.