جمعرات 9؍شعبان المعظم 1444ھ2مارچ 2023ء

عمران خان کا ایک مرتبہ پھر امریکہ کیساتھ خوشگوار تعلقات استوار کرنے کا عزم

عمران خان نے ایک بار پھر امریکہ کے ساتھ مل کر چلنے اور خوشگوار تعلقات استوار کرنے کے عزم کا اظہار کر دیا، اس بار انہوں نے امریکی پارلیمینٹرینز کے وفد کے ساتھ ملاقات میں اس خواہش کا اظہار کیا۔

زمان پارک لاہور میں ہونے والی ملاقات میں امریکی وفد میں کیلیفورنیا پارلیمینٹ کے ممبران کرس ہولڈن، وینڈی کیری لو، مائیک گپسن، ریز ایلوئس شامل تھے۔

عمران خان نے کہا کہ قوم موبائل فونز کی وجہ سے تحریک انصاف کے ساتھ کھڑی ہے، کوئی ایک جھوٹ بولے، سوشل میڈیا کے ذریعے ایک گھنٹے میں سب پتہ چل جاتا ہے۔

وفد میں پاکستانی نژاد ڈاکٹر آصف محمود اور خالد نذیر بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران عمران خان نے پنجاب کیلیفورنیا سسٹر اسٹیٹ کے حالیہ معاہدے کو سراہا اور اس کےلیے کوشش کرنے والے ڈاکٹر آصف محمود اور کیلفورنیا پارلیمینٹ کے ممبران کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اس موقع پر عمران خان کی خواہش پر امریکی پارلیمنٹیرینز نے عمران سے الگ ملاقات بھی کی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران عمران خان کے امریکہ مخالف بیانیے کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.