وفاقی وزیر مملکت علی محمد خان کا کہنا ہے کہ عمران خان پاکستان کے عوام کےلیے نجات دہندہ ہیں، قدر کرو ایسا لیڈر آپ کو نہیں ملے گا۔
تلہ کنگ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا کہ عوام کی بہتری کیلے مشکل فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں عوام صبر کا مظاہرہ کریں۔
علی محمد خان نے کہا کہ وزیراعظم کو مہنگائی کا احساس ہے جس کے لیے مشکل فیصلے کرنا پڑ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے خاتمہ کے لیے حکومت دن رات کوشش کر رہی ہے، حکومت بلدیاتی انتخابات کروانے میں سنجیدہ ہے۔
وزیر مملکت نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں اپوزیشن بولیاں لگاکر خریداری کررہی ہے، ہمارے ارکان اسمبلی ہمارے ساتھ ہیں۔
Comments are closed.