جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کہا تھا مودی کامیاب ہوا تومسئلہ کشمیر حل ہوجائے گا، نااہل حکومت کو کشمیریوں کے فیصلے کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے۔
مظفر آباد میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کے دوران مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اس کے منشور کا حصہ تھا کہ کشمیر کو تقسیم کردیا جائے گا۔
فضل الرحمان نے کہا کہ حال ہی میں گلگت بلتستان انتخابات میں دھاندلی کی گئی، اسے قبول نہیں کریں گے، اب آزاد کشمیر الیکشن میں دھاندلی کروانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم انہیں آزاد کشمیرکے انتخابات میں دھاندلی کرنے نہیں دیں گے۔
Comments are closed.