چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی کو لکھے گئے خط کی کاپی جیو نیوز کو موصول ہوگئی۔
عمران خان نے خط میں لکھا کہ نیب کے 16 مئی کو بھیجے گئے نوٹس کا جواب میں نے فیکس کیا تھا، جس میں 22 مئی تک شاملِ تفتیش ہونے کے لیے اپنی عدم دستیابی کا بھی اظہار کیا۔
خط میں عمران خان نے مزید لکھا کہ گرفتاری کے بعد نیب کی انکوائری رپورٹ پولیس لائنز میں ہی چھوڑ آیا تھا، نیب انکوائری رپورٹ زمان پارک یا اسلام آباد میں میری لیگل ٹیم کو مہیا کرنے کی درخواست کی تھی۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے خط میں درج کیا کہ میرے وکیل گوہر علی خان کو نیب انکوائری رپورٹ مہیا کردیں تا کہ مجھے اہم نکات معلوم ہوں۔
انہوں نے خط میں مزید لکھا کہ مجھے 16 مئی کو نیب راولپنڈی شاملِ تفتیش ہونے کے لیے بلایا گیا تھا، میں 23 مئی کو اپنی متعدد درخواستِ ضمانتوں کے لیے اسلام آباد آؤں گا۔
عمران خان نے نیب کو لکھے گئے خط میں یہ بھی کہا کہ دن 11 بجے تک عدالتوں سے فری ہو کر شاملِ تفتیش ہونے نیب راولپنڈی پنچوں گا۔
Comments are closed.