پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ بجلی کے بعد پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ عوام کا معاشی قتل ہے، عمران خان نے ملک آئی ایم ایف کو گروی رکھ دیا۔
اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کے فیصلے بیرون ملک میں ہو رہے ہیں، پٹرول، بجلی، گیس مہنگی، عوام کے صبر کا مزید امتحان نہ لیا جائے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ مہنگائی، معاشی بحران سے نجات کے لیے ہے، مہنگائی اور بے روزگاری کے خاتمہ کے لیے حکومت سے نجات ضروری ہے۔
پی پی چیئرمین نے کہا کہ عوام 27 فروری کو نکلیں گے اور عمران خان سے حساب لیں گے۔
Comments are closed.