منگل 27؍رمضان المبارک 1444ھ18؍اپریل2023ء

عمران خان نے مذاکرات کیلئے مقدمات ختم کرنے کی شرط نہیں رکھی، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق  کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ان سے ملاقات میں اپنی مشکلات کا ذکر ضرور کیا، لیکن مذاکرات کیلئے مقدمات ختم کرنے کی شرط نہیں رکھی۔

ایک انٹرویو میں سراج الحق نے کہا کہ عمران خان نے ایسی کوئی شرط نہیں رکھی کہ پہلے ان کے کیس حل ہوں یا مشکلات دور ہوں تو آگے بڑھیں گے۔

سراج الحق نے کہا کہ مذاکرات کیلئے حکومت اور پی ٹی آئی کی کمیٹیاں بن گئی ہیں، وہ دیگر جماعتوں سے بھی رابطے میں ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ سیاست دان مل کر نہ بیٹھے تو خالی جگہ کوئی اور پُر کردے گا۔ پی ٹی آئی دور میں باجوہ نے آل پارٹیز کانفرنس بلا کر کہا تھا کہ جب سیاست دان آپس میں نہیں بیٹھتے تو خالی جگہ ہم پُر کرلیتے ہیں۔

 سراج الحق نے کہا کہ پنجاب الیکشن پر 21 ارب روپے خرچ ہورہے ہیں، جس کا نتیجہ کچھ نہیں نکلے گا، ان انتخابات کو کوئی تسلیم نہیں کرے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.