پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ عمران خان نے اب سیاسی مخالفین پر الزامات لگانے شروع کر دیے ہیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک نیا بیانیہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، جھوٹ اور بد دیانتی سے لوگوں کی پگڑیاں اچھالنا ہی ان کی سیاست رہی ہے۔
حسن مرتضیٰ نے کہا کہ کبھی سائفر لہرا کر کہتے تھے یہ بین الاقوامی سازش ہے، اب چند روز قبل آصف زرداری پر الزام لگا دیا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک بیرونی ایجنڈے پر آئے ہوئے ہیں جس نے کشمیر کا سودا کیا، یہ فارن فنڈنگ میں ملوث رہے جس کا حساب لینا ہے۔
پی پی رہنما نے کہا کہ آصف زرداری نے اس ملک کو بچانے کے لیے طویل جہدوجہد کی اور کبھی انتشار کی سیاست نہیں کی۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری پاکستان کو معاشی بدحالی سے بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
پی پی رہنما حسن مرتضیٰ نے یہ بھی کہا کہ انتخابات اپنے ٹائم پر ہوتے جائیں گے، اگر الیکشن اکٹھے بھی ہو جائیں تو اس میں کوئی بری بات نہیں، آئین سے ہٹ کر کوئی چیز نہیں ہونی۔
Comments are closed.