بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان نے افغانستان کی فتح پر کیا کہا؟

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف میچ جیتنے پر افغانستان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

عمران خان نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ اسکاٹ لینڈ کیخلاف واضح فتح حاصل کرنے پر افغان کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد نبی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنے پہلے میچ کے آغاز سے قبل گراؤنڈ میں قومی ترانہ سُن کر آبدیدہ ہوگئے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اپنے وطن کو درپیش تمام تر مصائب و مشکلات کے باوجود کھیل کا حصہ بننے اور جیت اپنے نام کرنے کیلئے افغان ٹیم نے غیرمعمولی عزم و ہمت کا مظاہرہ کیا۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں افغان بیٹسمینوں کی دھواں دار بیٹنگ کے بعد اسپنر مجیب الرحمن نےتباہ کن بولنگ کرتے ہوئے اسکاٹ لینڈ کو یکطرفہ شکست سے دوچار کیا۔

مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کی سعودی عرب میں میچ دیکھتے تصویر پر تبصرہ کیا ہے۔

مجیب الرحمن نے30رنز دے کر پانچ اور راشد خان نے9رنز کے عوض چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ افغانستان نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف میچ با آسانی130رنز سے جیت لیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.