casual encounter hookups st louis hookups reddit glasgow hookups hookup by tinder free amarillo hookups hookup Vincentown New Jersey

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ہماری فتح قوم کے مسکرانے کی وجہ بنی : راشد خان

افغانستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان کھلاڑی اور لیگ اسپنر راشد خان کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شاندار کامیابی سمیٹنے پر کہنا ہے کہ اسکاٹ لینڈ کیخلاف میچ میں ہماری جیت قوم کے مسکرانے کی وجہ بنی۔

افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد نبی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنے پہلے میچ کے آغاز سے قبل گراؤنڈ میں قومی ترانہ سُن کر آبدیدہ ہوگئے۔

انہوں نے ٹوئٹر میچ کی کچھ تصاویر شیئر کیں اورقوم کے نام پیغام میں  لکھا کہ ’سب لوگوں کو زبردست آغاز مبارک ہو، مجھے امید ہے کہ اس جیت نے آپ کو مسکرانے اور جشن منانے کے لیے کچھ دیا ہے۔‘

راشد خان نے عزم کا اظہار بھی کیا کہ انشاء اللہ ہم بہترین پرفارمنس دیں گے   اور ملک و قوم کا سر فخر سے بلند کریں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ عالمی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں افغانستان ٹیم بڑی ٹیموں کے لیے مشکلات پیدا کرسکتی ہے۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں افغان بیٹسمینوں کی دھواں دار بیٹنگ کے بعد اسپنر مجیب الرحمن نےتباہ کن بولنگ کرتے ہوئے اسکاٹ لینڈ کو یکطرفہ شکست سے دوچار کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.