بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان نے آرمی چیف کے کردار کو سویلین کے احتساب سے جوڑا، رضا ربانی

سابق چیئرمین سینیٹ اور پیپلز پارٹی کے رہنما میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ عمران خان نے آرمی چیف کے کردار کو سویلین کے احتساب سے جوڑا، اس سے سابق وزیر اعظم کی آئین سے لاعلمی واضح ہے۔

رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ عمران خان کو قوم کو مشکل اور مایوسی میں ڈالنے کے لیے متعارف کیا گیا۔

اپنے بیان میں رضا ربانی نے کہا کہ  آئین پاکستان، کوئی قانون یا رول، آرمی چیف کے لیے اس عمل کی اجازت نہیں دیتا۔

رضا ربانی نے مزید کہا کہ یہ اس بات کا عکاس ہے کہ عمران خان نے ریاستی اداروں کو کیسے اپنے سیاسی ایجنڈے کی خاطر استعمال کیا۔

میاں رضا ربانی نے کہا کہ حیران کن ہے کہ پی ٹی آئی کی مرکزی جماعت نے الیکشن کا مطالبہ کیا اور خیبر پختونخوا حکومت نے الیکشن کا التوا مانگا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.