وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللّٰہ نے کہا ہے کہ عمران خان قوم کو تقسیم اور نوجوانوں کو گمراہ کرنا چاہتے ہیں۔
جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے رانا ثنااللّٰہ نے کہا کہ عمران خان نے فتنہ، فساد اور انتقام کی سیاست کی ہے۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنے ایجنڈے میں ناکام ہوئے، یہ جمہوریت اور قوم کی کامیابی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف قوم کے ساتھ فراڈ کر رہے ہیں، ان کی مہم کو قوم نے مسترد کردیا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے مہنگائی اور حکومت کے خلاف احتجاج کی اپیل کی تھی، قوم نے عمران خان کی احتجاج کی کال کو مسترد کردیا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے احتجاج پر پوری نظر تھی، احتجاج میں اسلام آباد، لاہور، کراچی اور ڈی آئی خان میں 400 سے 500 لوگ تھے۔
رانا ثنااللّٰہ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی صورت میں نااہل، نالائق ٹولے کو ملک پر مسلط کیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف بےبنیاد کیسز بنائے گئے تھے، عمران خان اپوزیشن کو سزائیں دلا کر اپنا راستہ نکالنا چاہتے تھے۔
Comments are closed.