صوبائی وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ عمران خان مسٹر ایکس اور مسٹر وائی سے معافی مانگیں، پنجاب میں ضمنی الیکشن جیت کر بھی عمران ہار گیا۔
پیپلز پارٹی کے سی ای سی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ پارلیمنٹ اپنی مدت پوری کرے گی، پیپلز پارٹی اتحادی جماعتوں کے ساتھ کھڑی رہے گی۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ملکی سیاسی صورتحال پر کل پی ڈی ایم اجلاس ہوگا، جس میں انتخابی اصلاحات سمیت مختلف امور پر مشاورت کی جائے گی۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ سی ای سی نے فیصلہ کیا ہے الیکشن اپنے وقت پر ہوں، الیکشن میں عمران خان نے الیکشن کمیشن کو متنازع بنایا۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت کل لاہور میں اتحادیوں کے ساتھ اجلاس میں شرکت کرے گی۔
Comments are closed.