منگل 21؍شعبان المعظم 1444ھ14؍مارچ 2023ء

عمران خان مائنس نہیں پلس ہورہا ہے، مقبولیت بڑھ رہی ہے، فیصل جاوید

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ عمران خان مائنس نہیں پلس ہورہا ہے، چیئرمین کی مقبولیت بڑھ رہی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں فیصل جاوید نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ قانونی راستہ اختیار کیا ہے، پی ٹی آئی چیئرمین نے ایک بار پھر وزیراعظم بننا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ سمجھ نہیں آیا پولیس پیشی سے چار ، پانچ دن پہلے کیوں آگئی؟

انہوں نے کہا کہ یہ عمران خان کو مائنس کر کے الیکشن سے بھاگنا چاہتے ہیں جبکہ وہ پلس ہورہا ہے، چیئرمین کی مقبولیت بڑھ رہی ہے۔

پی ٹی آئی سینیٹر نے مزید کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست کل مقرر کر دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب کل عدالتی فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے، عمران خان کے بغیر پی ٹی آئی کا کوئی تصور نہیں، وہی قیادت کریں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ آج عمران خان کو باہر نکال کر گرفتار کریں گے۔

فیصل جاوید نے یہ بھی کہا کہ عدلیہ کے خلاف پی ڈی ایم نے منظم مہم چلائی، جن ججز کے خلاف باتیں کی گئیں وہ غلط ثابت ہوئیں مگر کارروائی نہیں کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ یہ سر درد کی گولیاں لینے باہر چلے جاتے ہیں جبکہ عمران خان گولیاں لگنے کے باوجود ملک میں موجود ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.