مسلم لیگ (ن ) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ قوم جانتی ہے کہ آپ نے آزاد کشمیر کا الیکشن بیچا ہے جیتا نہیں ہے۔
وزیراعظم عمران خان کے آزاد کشمیر الیکشن سے متعلق گفتگو پر ن لیگی ترجمان نے ردعمل کا اظہار کیا ۔
انہوں نے کہا کہ عمران صاحب کیوں جھوٹ بولتے ہیں؟ آپ نے الیکشن بیچا ہے، جیتا نہیں، پہلے آپ نے آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کے احکامات نہیں مانے۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر کے الیکشن کمیشن کے احکامات کی خلاف ورزیاں کرنے کے بعد عمران صاحب نے آج ایک نیا یوٹرن لیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ عمران صاحب! الیکشن کمیشن کے اختیار اور غیر جانب داری کو تباہ تو آپ نے کیا ہے۔
ن لیگی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ عمران صاحب سے نجات قوم اور ملک کی ضرورت ہے، جس وزیر کو الیکشن کمیشن نے نکالا، عمران صاحب ہیلی کاپٹر پر بٹھا کر واپس آزاد کشمیر لے آئے۔
انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں، جب آپ عوام کے کٹہرے میں جوابدہ ٹھہرائے جائیں گے۔
Comments are closed.