hookup Cragsmoor New York hookup Roosevelt New Jersey best hookup apps that aren't a scam best totally free hookup app

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان سے اعجاز الحق کی ملاقات، مقتدر حلقوں سے بہتر تعلقات کی کوشش پر اتفاق

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان سے مسلم لیگ (ضیاء) کے سربراہ محمد اعجاز الحق نے بنی گالہ میں ملاقات کی۔

ملاقات میں اس پر اتفاق کیا گیا کہ مقتدر حلقوں کے ساتھ بہتر تعلقات کے لیے کوشش کی جائے گی۔

اس موقع پر ملک کی موجودہ سیاسی اور مہنگائی سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں ضمنی انتخابات،  حکومت اور آئی ایم ایف کے معاملات پر بھی بات چیت کی گئی جبکہ اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ آئندہ الیکشن میں دھاندلی کے کسی بھی منصوبے کو ناکام بنایا جائے گا۔ 

اس موقع پر سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ موجودہ بحران کا واحد حل فوری اور صاف شفاف الیکشن ہیں۔ جتنی جلدی نئے انتخابات ہوجائیں گے تو ملک اس دلدل سے نکل آئے گا۔ 

انہوں نے کہا کہ ڈالر، پیٹرول اور بجلی سمیت ہر چیز اب عوام کی پہنچ سے باہر ہوچکی ہے۔ غریب عوام مہنگائی کے طوفان میں پس چکے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے دل میں افواج پاکستان کی بہت عزت ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کا سہرا پی ٹی آئی حکومت کو جاتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.