بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان حارث رؤف کے معترف، شاہنواز کا نام سن کر خاموش

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان بھی قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کے معترف نکلے، جبکہ شاہنواز دہانی کا نام سن کر خاموش رہے۔

خیال رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ہیلی کاپٹر نے ڈی آئی خان سے واپسی پر اڈیالہ گاؤں کے قریب ہنگامی لینڈنگ کی۔ 

اس دوران عمران خان وہاں موجود بچوں کے ساتھ گھل مل گئے اور ان سے ان کے پسندیدہ کرکٹ اسٹارز کے بارے میں سوال کیے۔ 

بچے اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کے بارے میں بات کر رہے تھے تو اس دوران سابق وزیراعظم عمران خان پاکستانی فاسٹ بولرز کا ذکر کرتے رہے۔ 

سوشل میڈیا پر شیئر ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمران خان حارث رؤف کی تعریف کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ وہ بہت زبردست بولر ہے۔ 

دریں اثنا بچوں نے فاسٹ بولر شاہنواز دہانی کا نام لے کر بھی انہیں پسندیدہ کھلاڑیوں کی فہرست میں ڈالا، تاہم یہ نام سن کر سابق وزیراعظم خاموش رہے اور کوئی ردِ عمل نہیں دیا اور فوری محمد رضوان کا نام لے دیا۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.