بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان بتائیں ایکس وائی کون ہے؟ جاوید لطیف

مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف کا چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیرِ اعظم سے مخاطب ہوتے ہوئے کہنا ہے کہ عمران خان بتائیں ایکس وائی کون ہے اور وہ کن کو فون کر رہے ہیں؟

اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے پریس کانفرنس کے دوران یہ بات کہی۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے اندر ان دنوں عجیب کھیل کھیلا جا رہا ہے، ملک میں پلاننگ سے فساد کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما جاؤید لطیف نے مطالبہ کیا ہے کہ عمران خان پر جتنے بھی کیسز ہیں ،اُن کا فیصلہ فوری طور پر ہونا چاہیے۔

جاوید لطیف نے کہا کہ ہر ادارے پر حملے کی کوشش کی جا رہی ہے، عمران خان پاکستان کو سری لنکا بنانے کے لیے آئی ایم ایف کو خط لکھتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان تمام حدیں پھلانگ چکے، سوچے سمجھے منصوبے کے تحت اداروں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، عمران خان اداروں کو دباؤ میں لانے کے لیے واویلہ کرتے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف کا یہ بھی کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن کا ڈی جی اس لیے تبدیل کرتے ہو کہ وہ آپ کے ذاتی انتقام میں حصہ دار نہیں بنتا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.