مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف کا چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیرِ اعظم سے مخاطب ہوتے ہوئے کہنا ہے کہ عمران خان بتائیں ایکس وائی کون ہے اور وہ کن کو فون کر رہے ہیں؟
اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے پریس کانفرنس کے دوران یہ بات کہی۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے اندر ان دنوں عجیب کھیل کھیلا جا رہا ہے، ملک میں پلاننگ سے فساد کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
جاوید لطیف نے کہا کہ ہر ادارے پر حملے کی کوشش کی جا رہی ہے، عمران خان پاکستان کو سری لنکا بنانے کے لیے آئی ایم ایف کو خط لکھتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان تمام حدیں پھلانگ چکے، سوچے سمجھے منصوبے کے تحت اداروں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، عمران خان اداروں کو دباؤ میں لانے کے لیے واویلہ کرتے ہیں۔
مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف کا یہ بھی کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن کا ڈی جی اس لیے تبدیل کرتے ہو کہ وہ آپ کے ذاتی انتقام میں حصہ دار نہیں بنتا۔
Comments are closed.