مسلم لیگ نون کے قائد اور سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر نے سوال کیا ہے کہ کیا وزیرِ اعظم عمران خان بتائیں گے کہ ہمیں اسد عمر اور شوکت ترین میں سے کس پر یقین کرنا چاہیئے؟
ترجمان برائے نوازشریف اورمریم نواز، محمد زبیر نے یہ بات جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیرِخزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ اگست 2018ء سے معیشت چلانے والوں نے اسے تباہ کر دیا جبکہ سابق وزیرِ خزانہ اسد عمر کہتے ہیں کہ یہ سچ نہیں ہے۔
محمد زبیر نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ معیشت تباہ ہو چکی ہےتاہم وزیرِ اعظم بتائیںگے کہ ہم کس کی بات پر یقین کریں؟
Comments are closed.