پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی سیکریٹری اطلاعات اور رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے وزیراعظم عمران خان سے اُن کے دو ماہرین معاشیات سے متعلق سوال پوچھ لیا۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ ملکی معیشت کے فیصلے آئی ایم ایف کررہا ہے، ہم عمران خان سے پوچھتے ہیں وہ بتائیں کہ اُن کے دو معیشت کے ماہر اس وقت کہاں ہیں؟
انہوں نے کہا کہ عمران خان نیازی نے کہا تھا کہ خود کشی کرلوں گا لیکن آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاؤں گاجبکہ اس وقت ملکی معیشت کے فیصلے عالمی مالیاتی ادارہ کررہا ہے۔
پی پی رہنما نے مزید کہا کہ عمران خان نے خود کشی نہیں کی لیکن وہ عوام کو خودکشی پر مجبور کررہے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ نالائق وزیراعظم ملک اور قوم پر بوجھ بن چکے ہیں، بجلی کی قیمت میں اضافہ عوام کی جیبوں پر ڈاکا ہے، عوام گھر کے برتن بیچ کر بجلی کے بل ادا کریں گے۔
شازیہ مری نے یہ بھی کہا کہ عمران نیازی کی اے ٹی ایمز آئی ایم ایف کی سہولت کار ہیں۔
Comments are closed.