پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے صاحبزادے مونس الہٰی کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنے فیصلے کا اعلان کچھ دیر میں کریں گے۔
اپنے ٹوئٹر بیان میں مونس الہٰی نے کہا کہ عمران خان اور اُن کی ٹیم سے ملاقات ہوئی ہے۔
مونس الہٰی نے کہا کہ انشاء اللّٰہ ہم عمران خان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔
واضح رہے کہ عمران خان آج پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیاں تحلیل کرنے کی حتمی تاریخ کا اعلان کریں گے۔
اس سلسلے میں لبرٹی چوک میں آج پی ٹی آئی کا اجتماع بھی منعقد کیا جائے گا۔
Comments are closed.