مسلم لیگ نون کے رہنما پرویز رشید کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان اپنی ذات کو پاکستان سے بڑا سمجھتے ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ اُن کے ذاتی ضدی فیصلے مانے جائیں۔
’جیو نیوز‘ سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے رہنما پرویز رشید نے بتایا کہ پچھلے 14 ماہ سے پاکستان میں امریکی سفیر ہی نہیں ہے، کل امریکی ناظم الامور سے ملاقات ایک رسمی سی ملاقات تھی۔
انہوں نے کہا کہ فوج میں تعیناتی والے فیصلے پر حکومت نے پوری دنیا میں پاکستان کا مذاق بنایا ہوا ہے۔
لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف نے ووٹ کو عزت دو کے بیانیئے کی بات کی۔
Comments are closed.