وزیراعظم عمران خان آج لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے، لاہور میں پنجاب پیری اربن کم لاگت ہاؤسنگ اسکیم کا آغاز کریں گے۔
وزیراعظم جس منصوبے کا آغاز کریں گے وہ اسکیم پنجاب کے چھوٹے شہروں اور قصبوں میں کم آمدنی والوں کے لئے بنائی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق وفاقی حکومت ہر ہاؤسنگ یونٹ کے لئے سبسڈی فراہم کررہی ہے، ایف ڈبلیو او اور این ایل سی ان سائٹس کو تیار اور ساڑھے 3 مرلہ ہاؤسنگ یونٹ تعمیر کریں گے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ منصوبے کو بعد میں پنجاب کی تمام 143 تحصیلوں تک مرحلہ وار بڑھایا جاسکتا ہے۔
وزیراعظم پنجاب کے مختلف علاقوں میں سائٹس پر ورچوئل کام کا آغاز کریں گے ۔
Comments are closed.