پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان اسمبلی میں جانے کے لیے الیکشن نہیں لڑ رہے، عمران خان ملک میں نئے انتخابات کروانے اور خود مختار پاکستان کے لیے الیکشن لڑ رہے ہیں۔
اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ پچھلا الیکشن تمام جماعتوں نے الگ الگ لڑا تھا اس مرتبہ یہ جماعتیں اکٹھے ہو کر لڑ رہی ہیں، یہ تمام جماعتیں مل کر الیکشن لڑ رہی ہیں پھر بھی عمران خان ان سب پر بھاری ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اب ان سب کو عوام کے فیصلے کے سامنے سر تسلیم خم کرنا چاہیے، ہمارے پاس دو راستے ہیں ایک استحکام اور دوسرا عدم استحکام کا، اب اداروں اور موجودہ حکمرانوں نے فیصلہ کرنا ہے کہ ہمیں کون سا راستہ اختیار کرنا ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ بغیر فساد کے انتخابات تک پہنچ جائیں، آج کے انتخابات کے نتائج بہت اہم ہیں، اس کی سگنلنگ اہم ہے کل سے سیاست مختلف ہوجائے گی۔
Comments are closed.