عمران خان، اس ملک میں سرفروشی کی ضرورت ہے ، اس اتوار کو الیکشن کے بعد کال دو، قوم انتظار کر رہی ہے۔
ان خیالات کا اظہار عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے راولپنڈی کی پیر مہر علی شاہ بارانی ایگریکلچر یونیورسٹی میں جلسے سے خطاب کے دوران کیا۔
ایگریکلچر یونیورسٹی میں طلباء کے کردار کے عنوان سے کنونشن میں شیخ رشید سمیت پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے خطاب کیا۔
پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کے دوران شیخ رشید نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں سرفروشی کی ضرورت ہے ، پنڈی تیار ہے۔ اس اتوار کو الیکشن کے بعد کال دو، قوم انتظار کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم پر اتنے مقدمات بنا دیے ہیں کہ کبھی کسی عدالت جاو کبھی کسی لیکن خان کو کہتا ہوں اب نہیں تو کبھی نہیں، آر پار کرو۔
انہوں نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے طلباء سے کہا کہ آپ سے بس اتنا کہوں گا کہ گھروں سے نکلو اور لڑو، اسلام اور پاکستان کے لیے۔
Comments are closed.