بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران اور ترین کے تعلقات پر راجا ریاض کے انکشافات

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما راجا ریاض نے انکشاف کیا ہے کہ 15، 20  دن پہلے وزیر اعظم عمران خان اور جہانگیر ترین کے تعلقات بہت اچھے ہوگئے تھے۔

جیونیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے راجا ریاض نے کہا کہ وزیراعظم سے جہانگیر ترین کا رابطہ تھا، اسی لیے جہانگیر ترین نے وزیر اعظم کے اعتماد کے ووٹ کے لیے اہم کردار ادا کیا۔ پھر اعتماد کے ووٹ کے بعد رابطے اچانک ختم ہوگئے۔

مبینہ سٹہ بازی میں ملوث جے ڈی ڈبلیو کے دو ملازمین کے اکاؤنٹ بھی فارنزک آڈٹ کے لیے منجمد کردیے گئے ہیں۔ دونوں ملازمین مبینہ سٹہ بازخرم شہزاد کیساتھ چینی کی قیمت پرسٹہ میں ملوث تھے۔

راجا ریاض نے کہا کہ اس کے بعد اچانک ایکشن شروع ہوگیا اور تین ایف آئی آرز  درج ہوگئیں۔

شوگر ملز میں جعلی بنک اکاؤنٹس کے معاملے پر تحریک انصاف کے کئی ارکان اسمبلی نے جہانگیر ترین کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ  یہ سوال کھڑا ہوگیا ہے کہ اگر جہانگیر ترین کو انصاف نہیں مل رہا تو اپوزیشن کا احتساب کیسے درست ہورہا ہے؟، ووٹرز ہم سے سوال پوچھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہی کارکردگی رہی تو الیکشن میں ہمارے بہت برے حالات ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.